پارٹی قیادت اور کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں: اسامہ شاہد

لاہور (جنرل رپورٹر )رہنما پاکستان تحریک انصاف اسامہ شاہد نے کہا آزاد کشمیر کی عوام نے عمران خان پر یقین کرتے ہوئے تحریک انصاف کو ووٹ دیا جس پر آزاد کشمیر کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں پارٹی قیادت اور کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ کشمیر کی عوام جانتی ہے عمران خان نے جس ہمت اور دلیری سے انکا مقدمہ ہر فورم پہ لڑا یہی ان کی آخری امید ہے۔دھاندلی کا رونا رونے والے روتے رہیں گے ملک عمران خان کی قیادت میں ترقی کرے گا جہاں نون اور پی پی جیتے وہاں دھاندلی نہیں ہوتی ان کو شرم آنی چاہیے یہ لوگ انتخابی اصلاحات کی بات کرنے کی بجائے عوام کو بیوقوف بنارہے ہیں انکو مان لینا چائیے عوام انکو مسترد کرچکی ہے۔فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں جان کی بازی ہارنے والے کارکنان کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہیں آخر کب تک ایسا ہوتا رہے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں