حکومت یوٹیلیٹی بلز اور پٹرول میں بار بار اضافے کر کے عوام پر بوجھ ڈال رہی ہے۔

لاہور (افضل ایوبی) پاکستان ٹیکس ایڈوائزر ایسوسی ایشن کے صدر میاں عبد الغفار اور جنرل سیکرٹری خواجہ ریاض حسین نے کہا ہے کہ حکومت یوٹیلیٹی بلز اور پٹرول میں بار بار اضافے کر کے عوام پر بوجھ ڈال رہی ہے۔جس سے مہنگائی اور بے روزگاری کے علاؤہ کچھ حاصل نہیں۔آٹو میشن سسٹم کے ذریعے ٹیکس نیٹ میں اضافہ کے لیے اقدامات کیے جائیں تاکہ ٹیکس آمدن میں اضافہ ہو اور عام آدمی پر کم سے کم بوجھ پڑے ۔45لاکھ سے زائد این ٹی این ہولڈر اور 33لاکھ سے زائد کمر شل میٹرز ہیں ۔60لاکھ سے زائد بنک اکاؤنٹ ہیں۔20لاکھ سے زائد افراد روزانہ لاکھوں کروڑوں کا کاروبار پرچیوں پر کرتے ہیں تاکہ ٹیکس نہ دینا پڑ جائے جس کی سب سے بڑی وجہ ٹیکس ریٹ ہیں اور ٹیکسوں کی شرح بہت زیادہ ہے سیلز ٹیکس کا نظام نہ سمجھ آنیوالہ سسٹم ہے جس کا سارا وزن عام آدمی اٹھا رہا ہے ۔سنگل سٹیج سیلز ٹیکس ہونا چاہیے تاکہ سیلز ٹیکس چوری نہ ہو اور حکومتی خزانے میں سارا ٹیکس جائے اور کرپشن کا خاتمہ بھی ممکن ہو سکے وہ ٹیکس اور عوام مذاکرے میں گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر لاہور اور گوجرانوالہ کے ٹیکس بار کے عہدیداران وممبران بھی موجود تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں