ایف بی آر نے امانت میں خیانت کی ہے جمیل اختر بیگ

پاکستان انفارمیشن کمیشن میں لاہور ٹیکس بار کی جانب سے اپیل دائر کر دی گئی گی
لاہور ٹیکس بار نے ایف بی آر سے ورکر ویلفیئر فنڈ کی تفصیلات مانگی تھی
ایف بی آر نے امانت میں خیانت کی ہے جمیل اختر بیگ
لاہور) افضل ایوبی سے ) لاہور ٹیکس بارکی جانب سے ایف بی آر کے خلاف پاکستان انفارمیشن کمیشن میں اپیل دائر کر دی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر پانچ سال پرانی تفصیلات نوٹس کے ذریعہ مانگ رہا ہے جو کہ قانون کے خلاف ہے آئین کے آرٹیکل 18 کے تحت ایف بی آر مجاز ہے تو وہ بتائیں کہ کروڑوں روپے جو ڈبلیو ڈبلیو ایف کی مد میں اکٹھے کئے گئے ہے وہ کہاں ہے کیا وہ ورکر کی ویلفیئر کے لئے خرچ ہوئے ہیں تو تفصیلات دی جائیں ۔ لیکن فیڈرل بورڈ آف ریونیو تفصیلات دینے سے گریزاں ہے ۔جس پر پاکستان انفارمیشن کمیشن نے ایف بی آر کو نوٹس جاری کرکے طلب کرلیا ہے اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے لاہور ٹیکس بار کے صدر اور درخواست گزار جمیل اختر بیگ کا کہنا تھا کہ ایف بی آر نوٹس جاری کر کے پانچ سال پرانی تفصیلات مانگ رہا ہے لیکن جو ایف بی آر نے اربوں کے ورکرز ویلفیئر فنڈ کی مد میں پیسے اکھٹے کیے ہیں وہ کہاں ہیں کیا وہ پیسے ورکر ویلفیئر فنڈ کی مد میں اکھٹے کیے ہیں وہ کہاں ہیں ہیں کیا وہ پیسے ورکر کی فلاح کے لئے خرچ ہوئے ہیں ہیں وہ ایف بی آر نے واپس کیے ہیں تفصیلات دینے سے گریزاں کیوں ہے جو کہ رائٹ ٹو انفارمیشن اور آئین کے آرٹیکل 18 کے خلاف ورزی ہے ہے ایف بی آر نے ورکر کی امانت میں خیانت اور فراڈ کیا ہے جس کا جواب دے گا انہوں نے مزید کہا کہ تمام ادارے اپنی ویب سائٹس پر پابند ہیں کہ وہ تفصیلات سے عوام کو آگاہ کریں اور ہر شہری کا حق ہے کہ رائٹ ٹو انفارمیشن قانون کے تحت تفصیلات مانگ سکتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں