وکلاء برادری نے جو ذمہ داری سونپی ہے

پنجاب بار کونسل ،فرحان شہزاد وائس چیئرمین ،حاجی افضل چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی منتخب
وکلاء برادری نے جو ذمہ داری سونپی ہے اسے پورا کرنے کیلئے کوئی کسر اٹھانہیں رکھوں گا ‘ فرحان شہزاد
وکلاء تنظیموں کے رہنمائوں نے نو منتخب عہدیداروں کوپھولوںکے گلدستے پیش کئے ، مبارکباد دی، مٹھائی بھی تقسیم کی گئی
لاہور( افضل ایوبی سے )پنجاب بار کونسل کے جنرل ہائوس کے اجلاس میں فرحان شہزاد کو وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل جبکہ حاجی افضل کو چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی منتخب کرلیاگیا ۔ جنرل ہائوس کے اجلاس میںپاکستان بار کونسل ، پنجاب بار کونسل ، پاکستان ٹیکس بار ،لاہور ہائیکورٹ بار، لاہو رٹیکس بار کے عہدیداران اور ممبران بھی موجود تھے ۔سابق وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل احسن بھون ، سینئر سابق وائس چیئرمین پاکستان بارکونسل اعظم نذیر تارڑ ،سابق وائس چیئرمین پنجاب امجداقبال ایگزیکٹو کمیٹی عبدالباسط ، سینئر نائب صدر پاکستان ٹیکس بار قاری حبیب الرحمن زبیری ، لاہور ٹیکس بار کے صدر جمیل اختر بیگ ودیگر عہدیداران نے نئے عہدیداروں کو مبارکباد دی اورپھولوں کے گلدستے پیش کئے جبکہ اس موقع پر مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔ جنرل ہائوس کے اجلاس میں وکلاء برادری کو درپیش مسائل بھی زیر بحث آئے اور ان کے حل کیلئے حکمت عملی طے کی گئی ۔ اس موقع پر وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل فرحان شہزاد نے کہا کہ وکلاء برادری نے جو ذمہ داری سونپی ہے اسے پورا کرنے کیلئے کوئی کسر اٹھانہیں رکھوں گا ، پنجاب بھر میں وکلا ء براداری کے مسائل بہت زیادہیں اس کیلئے بار اوربنچ کے درمیان موثررابطوں کویقینی بنایا جائے گا، قانونی پیچیدگیوں کو دور کر کے بار اور بنچ کے رشتہ کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوںنے کہا کہ انصاف کی بروقت فراہمی اور میر ٹ کو شعار بنا کر پنجاب بار کونسل کے تقدس کو بحال کریں گے ،گروپ بندی کی بجائے وکلا برادری کے مسائل حل کرنا اولین ترجیحات ہیں ،خدا کی ذات جتنا وقت دیا اس کو تاریخی اور یادگار بنانے کیلئے تمام اپوزیشن اور ممبران کمیٹی عہدیداران کی مشاورت سے فوری مسائل حل کر کے وکلا ء برادری کے تقدس کو بحال اور وکلا ء کی عزت افزائی کو یقینی بنایا جائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں