ایف بی آر سیلزآف پوائنٹ کی مد میں تاجربرادری میں خوف وہراس نہ پھیلائے: سید حسن علی قادری

ٹیئر ون کی کیٹگری اور دائرہ کار پر عمل ہونا چاہیے بے جا نوٹسز جاری نہیں کرنے چاہیں
تاجربرادری چھاپوں سے حکومت سے نالاں ہے چیئرمین پروفیشنل ریسرچ فورم سید حسن علی قادری کی گفتگو
لاہور( افضل ایوبی) چیئرمین پروفیشنل ریسرچ فورم سید حسن علی قادری کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کے آفشیل سیلز آف پوائنٹ کا بہانہ بنا کر تاجربرادری میں خوف وہراس پھیلارہے ہیں اور کاروباروں کو سیل کیا جارہا ہے,وڈیوز کے زریعے تاجربرادری کو بدنام کیا جارہا ہے جو کہ قانون کیخلاف ہے.پہلے ایف بی آر سیلز آف پوائنٹ کی کیٹگری دائرہ کار اختیار کا تعین کرے.بغیر یونینز ,ایسوسی ایشن,چیمبرز تنظمیوں سے مشاورت کے بعد چھپاپے,گرفتاریاں عمل میں لائی جاٹیں.وزیراعظم پاکستان ایز آف ڈوئنگ پالیسی کا اعلان کرتے ہیں دوسری طرف ایف بی آر تاجر برادری کے کاروباروں کو تالےلگا رہا ہے.جس سے حکومت کیطرف تاجربرادری میں غم و غصہ پایا جارہا ہے.پروفشینل ریسرچ فورم نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اور ڈیپارٹمنٹ ملکر عوام کی دادرسی کر یں تاکہ ریونیو اہداف پورے ہوں اور اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کاروائی عمل میں لائی جائے……

اپنا تبصرہ بھیجیں