امن و امان اور دیگر امور پر کام کر رہے،کمشنر گوجرانوالہ

لاہور( افضل ایوبی سے ) کمشنر گوجرانوالہ چودھری ذوالفقار گھمن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات کے مطابق وہ یکسوئی سے علاقہ کی تعمیرو ترقی امن و امان اور دیگر امور پر کام کر رہے ہیں ،ان کے دروازے عوام کیلئے کھلے ہیں عوام کسی بھی وقت اپنے مسائل کے حل کیلئے ان سے ملاقات کر سکتے ہیں ۔ا ن خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔کمشنر گوجرانوالہ کاکہنا تھا کہ حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈویژن بھر کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا کام جلد شروع کیا جا رہا ہے ،اس سلسلے میں کھیت سے منڈی اور مرکزی شاہرائوں کو فوقیت دی جا رہی ہے ،شہر گوجرانوالہ کو روشن کرنے کیلئے سٹریٹ لائٹس کی مرمت کر رہے ہیں ۔محرم الحرام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محر م الحرا م میں کسی کو بھی فرقہ پرستی کا پرچار کرنے یا امن و امان کی صورتحال سمیت باہمی بھائی چارہ متاثر کرنے کی اجازت قطعی نہیں دی جائے گی ،ایسے لوگوں کیخلاف سخت ترین قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق مجالس اعزا داروں کو سہولتیں فراہم کریں گے شہر سے نکلنے والے ماتمی جلوسوں کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی ،اس سلسلے میں کورونا ایس او پیز کا سختی سے اطلاق کیا جائے گا ۔کورونا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈویژن بھر میں ویکسین لگانے کے لئے سینٹرز بنائے گئے ہیں اور درجنوں نئے بنائے جا رہے ہیں ۔عوام ان سنٹروں سے با آسانی مستفید ہو رہی ہے ہم عوام کو کورونا ویکسین لگوانے کی ترغیب دے رہے ہیں جس کے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہو رہے ہیں ۔ہم صنعتکاروں سے بھی رابطہ کر کے فیکٹری مزدروں کے لیے کورونا ویکسینیشن موبائل کیمپ کا اہتمام بھی کر رہے ہیں تاکہ ان کو مقام ملازمت پر اس وبائی مرض سے بچاو کی ویکسین لگوائی جا سکے ۔کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سے ملاقات کرنے والے صحافیوں میں لاہور سے علی عمران چٹھہ ، افضل ایوبی ، بدر ظہور چشتی ، افضل چوہدری ، جبکہ گوجرانوالہ سے پرنٹ میڈیا ایسو سی ایشن کے صدر زاہد محمود راں، نائب صدر ،میاں تنویر ساحل و دیگر شامل تھے ،جنہوں نے کمشنر گوجرانوالہ کی کارکردگی کو سراہا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں