شجر کاری کے فوائد کے پیش نظر پلانٹ فار پاکستان مہم

درخت، پودے انسانی اورحیوانی زندگی کی بقا ء کے ضامن ہیں۔انجینئر یاسر گیلانی
پی ایچ اے کی کلین اینڈ گرین لاہور کیلئے کاوشیں قابل تعریف ہیں۔ حافظ ذیشان رشید
بے سہارا بچے اور بچیوں کا شجرکاری مہم میں حصہ لینا خوش آئندہ ہے۔ مغیث شاہد قریشی
شجر کاری کے فوائد کے پیش نظر پلانٹ فار پاکستان مہم میں ہر شہری بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔
لاہور( افضل ایوبی سے ) پی ایچ اے اور الخدمت فاؤنڈیشن کے مشترکہ اشتراک سے باغ جناح میں پلانٹ فار پاکستان شجرکاری مہم میں الخدمت فاؤنڈیشن کے آرفن بچے ار بچیوں نے حصہ لیا۔ شجرکاری مہم کے تحت چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی، وائس چیئرمین پی ایچ اے حافظ ذیشان رشید، آرفن بچوں اورالخدمت فاؤنڈیشن کے ایگزیٹو ڈائریکٹرمغیث شاہد قریشی نے شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا۔ اس موقع پروجیکٹ ڈئرایکٹر باغ جناح پارک گلزار، نادیہ طفیل بھی موجود تھیں۔اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرت ہوئے کہا کہ درخت، پودے انسانی اورحیوانی زندگی کی بقا ء کے ضامن ہیں۔ بے سہارا بچے اور بچیوں کا شجرکاری مہم میں حصہ لینا خوش آئندہ ہے۔ پلانٹ فار پاکستان مہم کا مقصد لوگوں کو شجرکاری کی اہمیت اور افادیت کی جانب راغب کرنا ہے۔وائس چیئرمین پی ایچ اے حافظ ذیشان رشید نے کہا کہ پی ایچ اے شہر لاہور کو سر سبز و شاداب بنانے کے حوالے سے کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔شجر کاری کے فوائد کے پیش نظر پلانٹ فار پاکستان مہم میں ہر شہری بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔ شجر کاری کے فوائد کے پیش نظر پلانٹ فار پاکستان مہم میں ہر شہری بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔ایگزیٹو ڈائریکٹرالخدمت فاؤنڈیشن مغیث شاہدقریشی نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار اگست کا پورا مہینہ لاہور بھر میں شجرکاری کریں گے۔پی ایچ اے کی کلین اینڈ گرین لاہور کیلئے کاوشیں قابل تعریف ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں