تمام بارز ایسوسی ایشنز کےالیکشن 2022کو بائیؤ میٹرک سسٹم کے تحت یقینی بنائیں گے پنجاب بار

تمام بارز ایسوسی ایشنز کےالیکشن 2022کو بائیؤ میٹرک سسٹم کے تحت یقینی بنائیں گے پنجاب بار
کونسل
پنجاب بھر کی بارز کو لیٹر جاری کر دیئے گئے
۔ایس ایم ایس سروس کا افتتاح جلد ہو گا ایڈووکیٹس سے ڈیٹا مانگ لیا ہے فرحان شہزاد وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل
لاہور( افضل ایوبی )پنجاب بار کونسل نے تمام بار ایسوسی ایشن کے صدور اور جنرل سیکرٹریز کو لیٹر کے ذریعے حکم دیا ہے کہ وہ بار کے ممبران کا ڈیٹا اپڈیٹ کر کے الیکشن 2022کو بائیو میٹرک سسٹم کے تحت یقینی بنائیں اور پنجاب بھر کی بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران و ممبران پنجاب کونسل سمیت اپنی تفصیلات سے آگاہ کریں تاکہ ایس ایم ایس کے ذریعے تمام اپ ڈیٹس اور ترامیم سے وکلاء برادری کو اگاہ رکھا جا سکے پنجاب بار کونسل نے تمام بارز کی ممبران پنجاب بار کونسل ممبران ۔ایڈووکیٹس۔ لسٹ آف ووٹ ممبرز فون نمبر ڈیٹا حاصل کرنے کے لیے مطلوبہ کوائف طلب کر لئے ۔ اس موقع پر وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل فرحان شہزاد کا کہنا تھا کہ پاکستان بار کونسل پہلے ہی الیکشن بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے کروانے کے لئے آرڈر جاری کرچکا ہے جدید دور کے جدید تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے ہمیں بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے بائیو میٹرک سسٹم کے تحت الیکشن کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات اور وسائل کو بروئے کار لا رہے ہیں پنجاب بار کونسل اپنے ممبران بارز ممبران کو پنجاب بار کونسل کے پروگرائمز ۔قانونی ترامیم ودیگر مسائل ۔حالات و واقعات سے آگاہ رکھنے کیلئے ایس ایم ایس سروس کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں ۔جس کے لیے ایڈووکیٹس سے مطلوبہ ڈیٹا جن میں فون نمبرزو دیگر معلومات مطلوب کی گئی ہیں ۔ وکلاء برادری کےمسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں