عائشہ عمرکا والد کی برسی پر پیغام، سوتیلے بھائی بہن سے محبت کا بھی ذکر

اداکارہ عائشہ عمر نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ ان کے سوتیلے بھائی بہن بھی ہیں جو ان کے والد کی پہلی اہلیہ سے ہیں۔

عائشہ عمر نے والد کی برسی کے موقع پر انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے والد کی تصویر سمیت دیگر تصاویر شیئر کی ہیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ ان کے والد کا انتقال کئی سال پہلے کراچی میں ہوا اور وہ 4 بچے چھوڑ کرگئے۔

اداکارہ کے مطابق ان کے دو بہن بھائی والد کی پہلی اہلیہ سے ہیں جو برطانوی خاتون تھیں۔

انہوں نے کہا کہ میری والدہ نے میری اور بھائی کی اکیلے ہی پرورش کی، انہوں نے دوبارہ شادی بھی نہیں کی۔

اداکارہ نے لکھا کہ مجھے اپنی فیملی پر فخر ہے جس طرح ہم زندگی کے نشیب و فراز سے گزرے، میرے دو سال کے ہونے سے پہلے ہی والد کا انتقال ہوگیا تھا، میں ان کی دلچسپ کہانیاں سن کر بڑی ہوئی ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں