کینسر میں مبتلا بھارتی اداکارہ جان کی بازی ہار گئیں

بھارت کی مقامی (ملیالم انڈسٹری) کی مشہور اداکارہ ‘سارا نیا ساسی’ کینسر سے زندگی جنگ لڑتے ہوئے پیر کے روز بھارتی ریاست کیرالا کے مقامی اسپتال میں انتقال کرگئیں۔

معروف بھارتی اداکار شوٹنگ کے دوران زخمی، سرجری کیلئے حیدرآباد منتقل

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ میں 2012 میں برین ٹیومر کی تشخیص ہوئی تھی لیکن ٹیومر کو سرجری کی مدد سے ہٹا دیا گیا تھا البتہ اس کے بعد بھی ٹیومر بار بار بڑھتا رہا۔

رپورٹس کے مطابق ان کے دماغ کی7 سرجریز کی گئیں لیکن آخری سرجری کی وجہ سے وہ مفلوج ہوگئی تھیں۔

رپورٹس کے مطابق اداکارہ فزیو تھراپی کے مرحلے سے گزر رہی تھیں جس کی وجہ سے ان کی صحت میں بہتری آرہی تھی مگر حال ہی میں اداکارہ کورونا کا شکار ہوئیں جس کی وجہ سے ان کی حالت بہت خراب ہوگئی تھی۔

رپورٹس کے مطابق اداکارہ موت سے قبل معاشی مسائل سے دوچار تھیں۔

ادکارہ سارا نیا ساسی نے متعدد ملیالم فلموں میں اداکاری کی جس میں 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم چھوٹا ممبئی بھی شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں