آئی فون نے نئے ٹول سے متعلق الزامات کی تردید کردی

امریکی موبائل کمپنی ایپل نے بچوں کے جنسی استحصال کی تصاویر کیخلاف نئے ٹول سے متعلق الزامات کی تردید کردی۔

آئی فون نے اس الزام کی سختی سے تردید کی ہے کہ بچوں کے جنسی استحصال کی تصاویر کیخلاف اس کا نیا ٹول حکومتوں کیلئے شہریوں کی جاسوسی کرنے کا ذریعہ بن سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں
اب ایپل اپنے صارفین کے آئی فون کو خود اسکین کرے گا
کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر حکومتوں نے اس ٹول سے شہریوں کی جاسوسی کا مطالبہ کیا تو صاف انکار کردیا جائے گا، مذکورہ ٹول کا مقصد بچوں سے زیادتی کرنیوالوں کو پکڑنا ہے۔

ایپل کا کہنا ہےکہ کمپنی ایسی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے جس سے ان والدین کو خبردار کیا جاسکے گا جن کے بچے میسجز پر غیرمہذب تصاویر دیکھیں گے یا کسی کو بھیجیں گے۔

خیال رہے ایپل کا نیا ٹول صارف کے آئی فون کو اسکین کرسکے گا، یہ ٹول بچوں کے جنسی استحصال کی تصاویر آئی فون صارفین کی جانب سے آن لائن محفوظ کیے جانے کا خودبخود پتا چلاتا ہے اور پولیس کو رپورٹ کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں