سوشل میڈیا سے لوگوں کو گالیاں دینے کا اختیار مل گیا ہے: راج کمار راؤ

معروف بھارتی اداکار راج کمار راؤ اداکار ارباز خان کے شو ‘پِنچ بائے ارباز خان سیزن 2’کے مہمان بنے جس کا پرومو سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث ہے۔

ویڈیو کلپ میں ارباز خان نے ایک مداح کا تبصرہ پڑھا جس نے راج کمار سے متعلق لکھا کہ آپ بہترین اداکار ہیں، ہیرو مت بنیں۔

اداکار نے اس پر اپنے خیال کا اظہار کیا کہ ایسا اس نے اس لیے کہا کیونکہ میرے مداح چاہتے ہیں کہ میں صرف اداکاری کروں، ہم آپ سے بطور اداکار محبت کرتے ہیں اور بہت سے لوگ ہیں جو دوسری چیزیں کرتے ہیں لیکن تم صرف اداکاری پر دھیان دو۔
ایک اور صارف نے اداکار کو مشورہ دیا کہ برائے مہربانی ایسے کردار نہیں کیا کریں جہاں آپ کو یا آپ کے ٹیلنٹ کو اہمیت اور عزت نا دی جاتی ہو۔

راج کمار نے اس بات پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کچھ فلمیں ایسی کی ہیں جن پر مجھے فخر نہیں ہے، ان میں اگر کام نا بھی کرتا تو چل سکتا تھا، کچھ فلمیں باکس آفس کیلئے ہوتی ہیں اور کچھ زندگی کیلئے ہوتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں
شاہ رخ خان کی وجہ سے اداکار بنا: راج کمار راؤ
سوشل میڈیا سے متعلق انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اختیار مل چکا ہے کہ وہ اپنے گھر میں بیٹھ کر کسی کو بھی گالیاں دے سکتے ہیں، میں سوشل میڈیا کو سنجیدہ نہیں لیتا، میرے مطابق اس سے پہلے زندگی زیادہ آسان تھی، یہ لوگوں کو مخصوص وقت میں شہرت دلانے کا ایک ذریعہ بن چکا

اپنا تبصرہ بھیجیں