کراچی: تعلیمی اداروں کی بندش پر طلبا نے احتجاجاً سڑک پر کلاسیں لگالیں

کراچی میں تعلیمی اداروں کی بندش کے خلاف نجی اسکول کے طلبا کی جانب سے انوکھا احتجاج کیا گیا۔

تعلیمی اداروں کی بندش کے خلاف طلبا نے احتجاجاً کے ڈی اے چورنگی پر سڑک کنارے کلاسیں لگا لیں۔

یہ بھی پڑھیں
اساتذہ کی 100 فیصد ویکسینیشن والے اسکول 30 اگست سے کھلیں گے، وزیرتعلیم سندھ کا اعلان
سندھ میں اسکول تاحکم ثانی بند کردیے گئے
سڑک کنارے لگائی گئی کلاسوں میں اساتذہ نے علامتی طور پر بچوں کی حاضری بھی لگائی جبکہ کھلے آسمان تلے عارضی کلاس رومز میں بیٹھے طلبا نے ماسک بھی لگا رکھے تھے۔

کلاس رومز کے عقب میں طلبا و طالبات احتجاجی پوسٹر لیے کھڑے رہے جن پر وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر تعلیم سندھ سے اسکول فوری طور پر کھولنے کے مطالبات درج تھے۔

خیال رہے کہ حکومت سندھ نے صوبے کے اسکول تاحکم ثانی بند کرنے کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ اگر حکومت سندھ نے اسکول کھولنے کا اعلان نہ کیا تو 23 اگست سے اسکول کے باہر کھلے مقامات پر ہی کلاسیں لگا لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں