اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان، 100 انڈیکس میں زبردست اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 512 پوائنٹس اضافے سے 48112 پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں ہنڈریڈ انڈیکس 546 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، ہنڈریڈ انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 48 ہزار 146 رہی۔

بازار حصص میں آج 39 کروڑ شیئرز کے سودے 14.85 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 89 ارب روپے بڑھ کر 8400 ارب روپے ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں