31 اگست کے بعد بھی انخلا کی اجازت ہوگی، طالبان کی100ممالک کو یقین دہانی

31 اگست کے بعد بھی انخلا کی اجازت ہوگی، طالبان کی100ممالک کو یقین دہانی
Play Video
افغانستان سے غیر ملکیوں اور سفری دستاویزات رکھنے والے افغان شہریوں کو 31 اگست کے بعد بھی انخلا کی اجازت مل گئی ہے۔
طالبان کی جانب سے یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ غیر ملکیوں اور سفری دستاویزات رکھنے والے افغانوں کو 31 اگست کے بعد بھی افغانستان سے انخلا کی اجازت ہو گی۔
طالبان نے 100 ممالک کو یقین دہانی کروائی ہے جبکہ اس حوالے سے ان ممالک نے مشترکہ بیان بھی جاری کیا ہےطالبان نے جن 100 ممالک کو مسافروں کے انخلا کی یقین دہانی کروائی ہے ان میں امریکا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، نیٹو اور یورپی یونین شامل ہیں لیکن اس فہرست میں روس اور چین کا نام شامل نہیں ہے۔
امریکا کے قومی سلامتی مشیر جیک سولیوان نے کہا کہ طالبان نے یقین دہانی کروائی ہے کہ کوئی امریکی افغانستان میں رک گیا ہے تو وہاں پھنسے گا نہیں بلکہ اسے 31 اگست کے بعد بھی جانے کی اجازت ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں