کراچی میں غیرت کے نام پر لڑکا قتل، لڑکی زخمی

کراچی میں غیرت کے نام پر لڑکا قتل، لڑکی زخمی
کراچی کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر غیرت کے نام پر لڑکے کو قتل کر دیا گیا جبکہ لڑکی زخمی ہو گئی
ابو الحسن اصفہانی روڈ قائداعظم کالونی میں غیرت کے نام پر چھری کے وار کر کے لڑکے کو قتل اور لڑکی کو زخمی کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق لڑکی کے بھائی اور ماموں نے غیرت کے نام پر لڑکے اور لڑکی کو زخمی کیا تھا، حملے میں زخمی 22 سال کا ماجد دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا جبکہ 20 سالہ گلناز کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں