انعام بٹ نے ورلڈ بیچ ریسلنگ کیلئے کتنا وزن کم کیا؟

پاکستانی پہلوان انعام بٹ نے گزشتہ روز ورلڈ بیچ ریسلنگ کے مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا تھا لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ انہوں نے مقابلے میں شرکت کے لیے کتنا وزن کم کیا تھا؟
انعام بٹ نے گزشتہ روز اٹلی میں ہونے والے ورلڈ بیچ ریسلنگ کے 90 کلو گرام کیٹگری کے فائنل میں یوکرین کے پہلوان یکوشک کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-3 سے شکست دی تھی۔گولڈ میڈل جیتنے پر جہاں انعام بٹ نے دعائیں کرنے پر پوری قوم کا شکریہ ادا کیا وہیں انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی دو تصاویر بھی شیئر کیں۔
قومی پہلوان نے ٹوئٹر پر اپنی دو تصاویر شیئر کیں اوربتایا کہ محنت کبھی بھی رائیگاں نہیں جاتی، ورلڈ بیچ مقابلے میں شرکت کے لیے 16 کلو وزن کم کیا اور پاکستان کو چیمپئن بنایا۔حکومت پنجاب کی جانب سے گولڈ میڈل جیتنے پر انعام بٹ کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں