نور مقدم کیس، ذاکر جعفر کی درخواست ضمانت کے موقع پر عدالت کے باہر احتجاج

نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والد کی درخواست ضمانت کی سماعت کے موقع پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

نور مقدم کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والد ذاکر جعفر کی درخواست ضمانت کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی۔

شاہ خاور ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ مدعی شوکت مقدم کی جانب سے پاور آف اٹارنی آج جمع کروا دوں گا، تھراپی ورکس والوں کی ضمانت منسوخی کی درخواست بھی زیر سماعت ہے، عدالت مناسب سمجھے تو ان تمام درخواستوں کو یکجا کر کے سماعت کرے۔

یہ بھی پڑھیں
نور مقدم کیس، ذاکر جعفر کی درخواست ضمانت کے موقع پر عدالت کے باہر احتجاج
نور مقدم قتل: ’ملزم کے والد نے بیٹے سے کہا گھبرانا نہیں، لاش ٹھکانے لگانے بندے آ رہے ہیں‘
نور مقدم کیس: ظاہر جعفر کے والد کی درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹس جاری
نور مقدم کیس، تھراپی سینٹرکا مالک ظاہر جعفرکیخلاف مقدمےکیلئے عدالت پہنچ گیا
جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ ضمانت منظور اور منسوخ کرنے کے اصول مختلف ہیں، ہم دونوں درخواستوں کو الگ الگ سنیں گے۔

درخواست گزار کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ اگر سماعت ملتوی ہونی ہے تو کل تک ملتوی کریں۔

عدالت نے نور مقدم کے والد کے وکیل شاہ خاور کو آج ہی وکالت نامہ داخل کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 15 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ظاہر جعفر کی والدہ عصمت ذاکر کی درخواست ضمانت پر بھی فریقین کو دوبارہ نوٹسز جاری کر دیے۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر نور مقدم کے قتل کے خلاف احتجاج بھی کیا گیا، احتجاج میں نور مقدم کے والد شوکت مقدم بھی شریک ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں