’والد کسی کو پہچان نہیں رہے ‘: عمر شریف کے بیٹے کی قوم سے دعاؤں کی اپیل

لاہور: معروف اداکار اور کامیڈین عمر شریف کے بیٹے جواد عمر نے والد کی تشویشناک حالت سے متعلق مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے قوم سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

اپنے ایک بیان میں جواد عمر کا کہنا تھا کہ ان کے والد عمر شریف کی حالت بدستور خراب ہے ، والد کا علاج جاری ہے لیکن طبیعت میں بہتری نہیں آرہی ہے۔

عمر شریف کے صاحبزادے جواد عمرکا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کے مطابق دل کا مرض بہت زیادہ بگڑ گیا ہے، امریکا نہ بھیجا گیاتو اوپن ہارٹ سرجری کی طرف جانا ہوگا۔

جواد عمر کا مزید کہنا تھا کہ والد صاحب چند منٹ ہوش میں آنے پر بھی کسی کو نہیں پہچان رہے، قوم سے والد صاحب کی صحتیابی کیلئے دعا کی اپیل ہے۔

والد دِل کے عارضے میں مبتلا ہیں:بیٹا جواد عمر
خیال رہے اداکار عمر شریف کی طبیعت گزشتہ کچھ عرصے سے ناساز ہے۔ ان کے بیٹے جواد عمر کے مطابق عمر شریف دِل کے عارضے میں مبتلا ہیں جن کا علاج جاری ہے۔

اس سے قبل سوشل میڈیا پر عمر شریف کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے اپنے علاج کے سلسلے میں مدد طلب کی تھی۔

وفاقی حکومت نے عمر شریف کے علاج کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا
یہ بھی پڑھیں
عمر شریف اب کس حال میں ہیں ؟
وفاقی حکومت نے عمر شریف کے علاج کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا
عمر شریف اور دیگر لیجنڈ بیمار ہوتے ہیں تو تکلیف ہوتی ہے،گورنر سندھ
عمر شریف کیلئے ہر لمحہ قیمتی، اہلیہ جلد امریکی ویزا جاری ہونے کیلئے پر امید
اس سے قبل کراچی میں گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری بھی نجی اسپتال میں عمر شریف کی عیادت کرچکے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیر کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ وفاقی حکومت نے معروف اداکار عمر شریف کے علاج سے متعلق میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا ہے جو کہ اداکار کو بیرون ملک بھجوانے کے حوالے سے فیصلہ کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں