ملک میں سونا سستا ہوگیا

آج ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت 250 روپےکم ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 250 روپےکمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 12 ہزار 150 روپے ہوگئی ہے۔

10گرام سونےکی قدر 215 روپے کم ہوکر 96 ہزار 150 روپے ہے۔

صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 10 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 787 ڈالر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں