اب واٹس ایپ وائس میسج صرف سنا نہیں پڑھا بھی جاسکے گا مگر کیسے؟

کیا آپ بھی اکثر و بیشتر عالمی سطح پر مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ پر موصول ہونے والے لمبے وائس میسجز کو سننے کے لیے وقت نکالنا مشکل تصور کرتے ہیں؟

یہ بھی پڑھیں
آئی فون صارفین کا انتظار ختم، واٹس ایپ پر اب کیا نیا ہوگا؟
واٹس ایپ کن موبائل فونز میں کام نہیں کرے گا، فہرست جاری
واٹس ایپ اب کونسی نئی پرائیویسی سیٹنگ متعارف کرانے جارہا ہے؟
واٹس ایپ صارفین کی سہولت کے لیے دن بہ دن مختلف اور نئے فیچرز متعارف کروائے جاتے رہتے ہیں تاہم اب وائس میسجز ٹرانسکرپشن فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ، واٹس ایپ وائس میسجز کا نیا ٹرانسکرپشن فیچر آئی او ایس پر آزمائش کے مراحل میں ہے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اس فیچر سے آئی او ایس سمیت اینڈرائیڈ صارفین بھی فائدہ اٹھاسکیں گے۔

فی الحال واٹس ایپ اپنے صارفین کو وائس میسجز دیکھنے کی سہولت فراہم نہیں کرتا لیکن تھرڈ پارٹی کا دعویٰ ہے کہ کچھ ایسی ایپس موجود ہیں جو صارف کو موصول ہونے والے وائس میسجز کو ٹرانسکرپٹ کرپائیں گی۔

وائس میسج ٹرانسکرپٹ کیسے ہوگا؟

ویب بیٹا انفو کی جانب سے شیئر کیے گئے اسکرین شاٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوتی پیغام موصول ہونے پر صارف کی اسکرین پر ایک پاپ اپ آئے گا ، اگر صارف اوکے کرتا ہے تو اس کے بعد موصول ہونے والا صوتی پیغام ایپل اسپیچ انجن کو ٹرانسکرپشن کے لیے بھیجا جائے گا۔

اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ فیچر ایک آپشنل فیچر ہوگا جسے استعمال کرنے کے لیے صارف کی اجازت درکار ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں