لڑکی کی غیر اخلاقی تصاویر وائرل کرنےکے الزام میں کزن گرفتار

یصل آبا د میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبرکرائم سرکل نے اپنی کزن کی غیر اخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں ملزم اور اس کے 2 دوستوں کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم کے مطابق طارق آباد کی رہائشی لڑکی کی غیر اخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کرنے اور فیملی ممبران کو بھیجنے کی شکایت پر تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

گرفتار ملزم عثمان اپنی کزن کی غیر اخلاقی تصاویر دو دستوں رضوان اور مجاہد کے ہمراہ مختلف واٹس ایپ نمبروں سے وائرل کر رہا تھا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں