پاکستان رینجرز کی تاریخ کے طویل قامت اہلکار عبدالوحید توجہ کا مرکز بن گئے

پاکستان رینجرز کی تاریخ کے سب سے طویل قامت اہلکار عبدالوحید عوام کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔

24 سالہ عبدالوحید کا قد 7 فٹ 4 انچ اور سینہ 42 انچ چوڑا ہے، انہیں ان کے دراز قد کی وجہ سے خصوصی طور پر رینجرز میں بھرتی کیا گیا ہے۔

سات فٹ 4 انچ قد کے عبدالوحید اِن دنوں پنجاب رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں فرائض انجام دے رہے ہیں۔

عبدالوحید کے پاؤں کا سائز 18 انچ ہے اور دراز قامت اور بڑے پاؤں کی وجہ سے عبدالوحید واہگہ بارڈر پریڈ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

عبدالوحید نے بتایا کہ وہ ناشتے میں 3 پراٹھے، 4 انڈے اور ایک کلو دودھ پیتے ہیں، اس کے علاوہ عبدالوحید کھانے میں سالن کی 4 پلیٹوں کے ساتھ 6 روٹیاں کھاتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ وطن کے دفاع کو جان سے زیادہ عزیز سمجھتے ہیں، مادر وطن کے دفاع میں جان بھی چلی جائے تو انہیں فخر ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں