کے الیکٹرک کے ذریعے ٹیکس کی وصولی، کمشنر کراچی نے سندھ حکومت کو خط لکھ دیا

کمشنر کراچی افضل زیدی کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کے ایم سی کے لیے ٹیکس اکٹھا کرنے پر رضامند ہے۔

کراچی کے شہریوں پر عائد ٹیکس کے الیکٹرک کے ذریعے جمع کرنے سے متعلق میٹروپولیٹن کمشنر کراچی افضل زیدی نے صوبائی محکمہ توانائی کو خط لکھ دیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ نیپرا سے اجازت کے لیے سندھ حکومت وفاق سے درخواست کرے۔

یہ بھی پڑھیں
بجلی کے بل میں کے ایم سی ٹیکس کلیکشن پر وفاق اور سندھ حکومت آمنے سامنے
کمشنر کراچی افضل زیدی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کے ایم سی 2008 سے میونسپل یوٹیلٹی ٹیکس لے رہا ہے، لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت کے ایم سی تھرڈ پارٹی کے ذریعے ٹیکس اکٹھا کر سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں