افغان ویمن فٹبالرز اپنے خاندان اور کوچز کے ہمراہ لاہور پہنچ گئیں

لاہور: افغانستان کی ویمن فٹبالرز اپنے خاندان اور کوچز کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئیں۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن اور اسپورٹس بورڈ پنجاب کے حکام نے افغان دستے کا استقبال کیا۔

افغان ویمن فٹبالرز، ان کے اہلخانہ اور دیگر اسٹاف فیفا ہاؤس میں قیام کریں گے۔

افغان دستہ گزشتہ روز طورخم بارڈر سے پاکستان آیا، پہلے مرحلے میں 79 افراد پاکستان پہنچے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں