افغانستان پر طالبان حکومت قائم ہونے کے بعد پہلی بار مارشل آرٹ ایگزی بیشن منعقد

افغانستان پر طالبان کی حکومت قائم ہونے کے بعد دارالحکومت کابل میں پہلی بار مارشل آرٹ ایگزی بیشن منعقد کیا گیا۔

کھیلوں کے قائم مقام صدر بشیر روسم زئی نے ایونٹ میں شرکت کی اور کہا کہ اس ایونٹ کا مقصد نوجوان لڑکوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ یہ نوجوان اپنے ملک کانام روشن کرسکیں۔

خیال رہے کہ موئی تھائی یا تھائی باکسنگ افغانستان میں مشہور کھیل ہے۔ 2001 میں افغانستان پر قبضے کے بعد طالبان نے ہر قسم کے کھیلوں پر پابندی عائد کردی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں